نیویارک: ایک چینی شہری کو قیمتی کچھووں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جو اس نے جرابوں میں چھپائے ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہری سائی کیونگ ٹن پر اس وقت محفوظ کردہ کچھووں کی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا جب ایئرپورٹ کے میل آفس میں چار پیکجوں میں سے 40 ایسٹرن باکس کچھوے برآمد ہوئے۔
یہ کچھوئے خطرے سے دوچار جنگلی نباتات اور حیوانات کی خرید و فروخت کی انٹرنیشنل کنونشن (سی آئی ٹی ای ایس) کے ذریعے محفوظ قرار دیے گئے ہیں۔ شہری نے کچھووں کو شور مچانے سے روکنے کے لیے جرابوں میں چھپایا تھا۔ایسٹرن باکس کچھووں کی لمبائی تقریبا چھ انچ تک ہوتی ہے اور وہ 100 سال سے زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں جبکہ ان کا خول دوسری نسلوں سے مختلف یعنی رنگین ہوتا ہے۔
کیلیفورنیا میں سنٹرل ڈسٹرکٹ کے امریکی اٹارنی کے دفتر نے بیان میں کہا کہ کچھوے ایسے پیکجوں میں پائے گئے جن کا پتہ ٹن کے گھر کا تھا۔ کچھووں میں سے ایک مر چکا تھا لیکن باقی زندہ تھے۔ ٹن کو نیو یارک شہر میں جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں