اسلام آباد: سندھ حکومت نے صوبے کے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی، وزیراعلی سندھ نے ہدایت دی ہے کہ عدالتوں کی جانب سے بھرتیوں پر عائد پابندی بھی ختم کرائی جائے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزرا، مشیران ، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندھ کابینہ نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظور دے دی۔وزیراعلی سندھ نے وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ وہ عدالتوں سے بھرتیوں پر پابندی کو ختم کروائیں۔
دوران اجلاس وزیراعلی نے بتایا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپرومنٹ پراجیکٹ ( کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے پراجیکٹس شروع کیے ہیں؛ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی پراجیکٹ صاف پانی کی فراہمی ، واٹر بورڈ کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانیکے لیے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کی مجموعی لاگت کا 40 فیصد ورلڈ بینک ، 40 فیصد اے آئی آئی بی اور 20 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی۔
اجلاس میں سندھ حکومت نے اپنے حصے کے 646.756 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ سندھ کابینہ نے لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے 400 ملین روپے کی بھی منظوری دی۔
بدھ, جنوری 15
تازہ ترین
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
- عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم
- 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز
- بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری