پشاور: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے خیبرپختونخوا کی حکومت نے حکومت پنجاب سے رابطہ کرکے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر صحت خیبرپختونخوا نے بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام خط لکھا ہے جس میں سابق وزیر اعظم عمران کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو زہریلی خوراک دینے سے متعلق میڈیا میں زیرگردش خبروں پر تشویش ہے۔ خط میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بشری بی بی کے طبی معائنہ کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں پر مشتمل پینل بشری بی بی کا تفصیلی معائنہ کرے گا۔
وزیرصحت کی جانب سے مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ طبی معائنہ اور صحت کی خدمات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی آئینی حق ہے اور حکومت پنجاب سے اس خط کا جواب اثبات میں متوقع ہے۔
منگل, اگست 5
تازہ ترین
- پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی: طلال چودھری
- نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں عدالت جائیں: عطا تارڑ
- دنیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: پاکستان
- وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 4 ارب روپے کا اعلان
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ