ہفتہ, دسمبر 14

اسلام آباد: یکم شوال کا چاند نظرآگیا’ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کل بروز بدھ10 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔ملک میں شوال المکرم (عید الفطر)کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملک بھر سے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول ہوئیں۔
اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام بھی شریک تھے۔چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں بھی شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے پیش نظر اب وہاں عید الفطر (یکم شوال المکرم) کل 10 اپریل بروز بدھ ہوگی۔

Leave A Reply

Exit mobile version