تہران: ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کرلی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے (رن آف) میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لے نئے صدر منتخب ہوگئے جب کہ ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لے سکے۔
ایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشکیان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسعود پزشکیان نے نے اکثریتی ووٹ حاصل کیے ہیں۔اپنی وکٹری اسپیچ میں پزشکیان نے کہا کہ ہم سب اس ملک کے باشندے ہیں اور ہم سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے۔
دوسری جانب پزشکیان کے مد مقابل امیدوار سعید جلیلی نے شکست کے بعد کہا کہ جس کو لوگوں نے منتخب کی ہمیں اس کی عزت کرنی چاہیے اور ہمیں اپنی پوری قوت نے ان کی (پزشکیان) کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ مضبوطی سے آگے بڑھیں۔
مسعود پزشکیان پیش کے سرجن اور قانون ساز ہیں اور وہ مغربی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
69 سالہ مسعود پزشکیان ہارٹ سرجن ہیں وہ دوسری اصلاحاتی حکومت میں صحت اور طبی تعلیم کیوزیرتھے، وہ 5 بار ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار سے اس کے نائب صدر بھی رہے ہیں۔
مسعود پزشکیان ایران کے علاقے ماہ آباد میں پیدا ہوئے، ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلیتبریزیونیورسٹی سیطب کی تعلیم حاصل کی۔
مسعود پزشکیان نے 1994میں کار حادثیمیں بیوی اور ایک بچیکی موت کا صدمہ برداشت کیا، بیوی کی موت کے بعد انہوں نے دوبیٹوں، بیٹی کی پرورش کی اور دوسری شادی نہیں کی۔
واضح رہیکہ ایرانی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 4 میں سے کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں لے سکا تھا، 28 جون کو ہونے والے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آٹ 40 فیصد رہا تھا جو 1979 کے بعد سے سب سے کم ٹرن آٹ تھا۔
مئی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات کی وجہ سے ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات ہوئے۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔