فیصل آباد (بیورورپورٹ)فیصل آباد کے گھنٹہ گھر چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جس نتیجے میں 500 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف نے آج فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا اور فیصل آباد میں کارکنان کو چوک گھنٹہ گھر پہنچنے کی ہدایت کی گی تھی جس پر حکومت پنجاب نے احتجاج والے شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی۔ضلعی انتطامیہ کی جانب سے چوک گھنٹہ گھر کے اطراف ٹرک اور روکاوٹیں لگا کر آنے اور جانے کے راستے بند کیے گئے تھے جس کے باوجوود مختلف علاقوں سے مقامی اراکین صوبائی اسمبلی کی قیادت میں کارکناں چوک گھنٹہ گھر پہنچے۔اس دوران کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھرا کیا گیا اورجوابی طور پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شلینگ کی۔پولیس نے اس موقع پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں پی ٹی آئی کے 9 اراکین صوبائی اسمبلی اور 500سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔پولیس نے پی ٹی آئی کے ممبران پنجاب اسمبلی خیال کاسترو اوراسد محمود کو بھی حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گیے افراد کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے ۔
ہفتہ, دسمبر 7
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز