اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔ سپریم کورٹ کے8 ججز نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے حوالے سے حتمی وضاحت جاری کردی، مخصوص نشستوں کا فیصلہ دینے والے آٹھ ججز نے الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی متفرق درخواستوں پر وضاحت جاری کی۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن ترمیمی ایکٹ کے بعد سپریم کورٹ سے رائے طلب کی تھی، عدالت عظمی کی دوسری وضاحت دو صفحات پر مشتمل ہے۔ سپریم کورٹ نے دوسری وضاحت میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا مختصر فیصلہ جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن اس حوالے سے ہونے والی ترمیم کا پابند نہیں، الیکشن کمیشن کو اکثریتی فیصلے پر عمل کرنا ہو گا۔ عدالت عظمی نے قرار دیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو وجہ بنا کر 12 جولائی کا سپریم کورٹ فیصلہ غیر مثر نہیں ہو سکتا، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مزید کسی وضاحت کی ضرورت نہیں، آئین کے آرٹیکل 189 کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم ہمارے فیصلے کو ختم نہیں کرسکتی۔ سپریم کورٹ نے دوسری وضاحت میں کہا کہ ہم تفصیلی فیصلہ آنے سے پہلے بھی ایک وضاحت جاری کر چکے ہیں اور ہم نے وضاحت کے لیے رجوع کرنے کا حق اس لیے دیا تھا کہ مختصر حکم نامے پر عملدرآمد میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ وضاحت میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن بغیر مزید وضاحت طلب کیے ہمارے حکم نامے پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہے، رجسٹرار آفس اس وضاحتی حکم نامے کی کاپی الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کو بھیجے۔
ہفتہ, دسمبر 7
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز