راولپنڈی(نیوزڈیسک) امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل میں قید 3 ملزمان سے ملاقات کی۔جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کو اڈیالہ جیل میں اسیر 3 ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی سفارتخانے کے وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار اسیر ملزمان سے ملاقات کی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے وفد کو ملزمان سے ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں کرائی گئی، امریکی سفارتخانے کے وفد نے ایک گھنٹے تک قیدیوں سے ملاقات کی۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی سفارتخانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔جیل ذرائع کے مطابق امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالا جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔
جمعہ, جون 20
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک