راولپنڈی(نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اس دوران فورسز نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 9 زخمی ہوگئے، آپریشن کے دوران پاک فوج کے سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں کی، اس دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبر میں ہونے والے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید ہوگئے جبکہ مارے گئے، دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
بدھ, دسمبر 11
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز