راولپنڈی (نیوزڈیسک) جی ایچ کیو حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔دوران سماعت سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ مقدمہ میں شیخ رشید، شیریں مزاری، امجد نیازی، عمر تنویر بٹ وغیرہ کی درخواست بریت خارج ہو چکی ہے، عمر ایوب کو واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کے اقبالی بیان پر نامزد کیا گیا، اقبالی بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ جب تک عدالت پیش نہیں ہوتے درخواست بریت منظور نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت سرگودہا سے ملزمان کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کیا جا چکا ہے، ہائی کورٹ میں چیلنج کئے گئے فیصلے کی مصدقہ نقول عدالت میں داخل کروائی جا چکی ہیں۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ابھی مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لئے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، ٹرائل اور شہادتیں پیش ہونے کے بعد صورتحال سامنے آئے گی تاہم بادی النظر میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سنگیں الزامات ہیں۔واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کے وکیل بابر اعوان نے درخواست بریت پر دلائل دیئے تھے۔
ہفتہ, جون 21
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک