اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے محصولات میں اضافے کے لیے ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی پر زور دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن معاشی اصلاحات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ، وزیر مملکت، چیئرمین ایف بی آ ر اور سیکرٹری خزانہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں جبکہ معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، فسکل سپیس بڑھنا خوش آئند ہے۔وزیر اعظم نے ملک میں ٹیکسیشن کو مؤثر اور تیز تر بنانے، محصولات کے نفاذ اور حکمت عملی پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت اقدامات کی بھی ہدایت کی۔شہباز شریف نے ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اہم کاموں کو 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم کی فروخت 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے۔وزیر اعظم نے پیٹرول کی سمگلنگ کے خلاف مزید سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ چینی کی برآمد کے بروقت فیصلے کی بدولت پاکستان کو 500 ملین کا قیمتی زر مبادلہ ملا۔اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ ایف بی آر کی ویلیو چین کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق تمام کام مارچ 2025 تک مکمل ہو جائے گا، شوگر انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹکس کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے اور سیمنٹ انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹکس کی تنصیب کے حوالے سے ڈیزائن کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
- عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم
- 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز
- بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری