کراچی (نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر خیبر پختوانخوا فیصل کریم کنڈی کی گورنر ہاؤس سندھ میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران ملکی صورتحال، مدارس رجسٹریشن بل، پاراچنار کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مدارس ملک کے تعلیمی نظام کا اہم حصہ ہیں، ان کی مزید بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔اس موقع پر تینوں گورنرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاراچنار کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تینوں گورنرز نے پاراچنار میں مستقل امن قائم کرنے کے لیے عمائدین اور جرگہ سے ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کرم امن معاملے میں گورنر سندھ کی کاوشوں پر اظہار تشکر کیا، جس پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ بین الصوبائی روابط سے اتحاد اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاراچنار مسئلے کے مستقل حل کےلیے گورنر سندھ کی جاری کاوشیں لائق تحسین ہیں، گورنر سندھ انیشیٹوز کے تحت جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے قابل ستائش ہیں۔
جمعہ, جون 20
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک