اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست کھلے دل سے مذاکرات کریں، حکومت آئین وقانون کے دائرے میں جو مطالبہ ہوگا اس پر غور کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت کررہے ہیں، امید کرتا ہوں پی ٹی آئی کے دوست بھی کھلے دل سے مذاکرات کریں گے، حکومت آئین وقانون کے دائرے میں جو مطالبہ ہوگا اس پر غور کرے گی ،ہم چاہتے ہیں سڑکوں پر فساد اورانتشار نہ ہو۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جو شخص جوڈیشل ریمانڈ پر ہوتا ہے اس کی رہائی عدالت سے ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی دوسروں کو کہتے تھے رسیدیں دکھاؤ تو اب آپ بھی رسید دکھاؤ، سرکاری تحائف کی رسید دکھا دیں آپ کو کچھ نہیں کہاجائے گا، میں نے بھی پی ٹی آئی کے بنائے جھوٹے کیس بھگتے، ہم نے مقدمے لڑکر عدالتوں سے رہائی حاصل کی،باہر کسی کے پاؤں نہیں پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی اڑان پانچ سالہ منصوبہ ہے، معاشی اڑان پاکستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا ہے، ہماری آئی ٹی بر آمدات کم نہیں ہوئیں،34فیصد بڑھی ہیں، 15سالہ اقتدار کا پلان اورہے جبکہ ملک کی ترقی کا پلان اور ہے، گزشتہ حکومت میں 2025کا سی پیک پلان بند کردیا گیا۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
- عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم
- 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز
- بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری