اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملٹری کورٹس کیس اور 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گئے۔سپریم کورٹ آئینی بینچ کی 6 سے 10 جنوری کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی، آئینی بینچ سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 7 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی کی 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے آئینی درخواست 8 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر ہو گئی، شیر افضل مروت کی انتخابی دھاندلی کی درخواست بھی 8 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر ہوئی ہے۔ 7 رکنی آئینی بینچ اگلے ہفتے کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کی سربراہی کریں گے۔ 7 رکنی آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔ آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ نظر ثانی کیس بھی سماعت کیلئے مقرر، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ حمزہ شہباز کی نظر ثانی درخواست پر 9 جنوری کو سماعت کرے گا۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات کیخلاف درخواست 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، طلبہ تنظیموں پر پابندی کیخلاف درخواست پر بھی 10 جنوری کو سماعت ہوگی۔
جمعہ, جون 20
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک