راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی اور ترقی میں کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام ایک ہیں، ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن کی خدمت کے جذبہ حب الوطنی کو تقویت دیتی ہیں، پاکستان کی سرزمین بے پناہ نعمتوں اور بے شمار مواقع کی حامل ہے، بلاشبہ ہماری عظیم قوم ہمارے آبا اجداد کے خوابوں اور پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق اٹھے گی، یقینا آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ انشا اللہ پاکستان کے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دعا اور امید کرتے ہیں کہ نیا سال ظالم حکومتوں سے ان کے مصائب میں کمی لائے۔
پیر, ستمبر 9
تازہ ترین
- اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید دو مشتبہ کیس رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، احسن اقبال
- وزیر داخلہ کا پی ٹی آئی جلسے کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا نوٹس
- اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ
- فورسز کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی متوقع
- بھارتی اور افغان باشندوں کی معاونت سے چلنے والا انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک پکڑا گیا
- بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بیٹی کی ماں بن گئیں
- پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی
- تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کیلئے اسٹیج سج گیا، کارکنوں کی آمد جاری
- بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت، اس سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا: اویس لغاری
- سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک