غیر ملکی کمپنی نے ایک ماہ موبائل فون استعمال نہ کرنے پر انعام کی پیشکش کرکے تہلکہ مچادیا۔
رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ کے ایک ڈیری پروڈکٹ برانڈ(سیجی) نے اپنے ڈیجیٹل ڈیٹوکس پروگرام کے تحت ایک ماہ موبائل فون استعمال نہ کرنے والے 10 خوش نصیب افراد کو 10 ہزار ڈالرانعام دینے کی پیشکش کی ہے۔
منتخب شرکا اپنے اسمارٹ فونز کو ایک فراہم کردہ باکس میں محفوظ طریقے سے اسٹور کریں گے اور ایک ماہ تک موبائل فون کے بغیر زندگی گزاریں گے۔ چیلنج کامیابی سے مکمل کرنے پر انہیں 10 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔
کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہم آپ کو چیلنج کرتے ہیں کہ آپ اپنے اسمارٹ فون کو چھوڑ دیں۔ ہم کم خلفشار کے ساتھ سادہ زندگی گزارنے کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ آج ہماری زندگی میں سب سے بڑا خلفشار ہمارا فون ہے، درحقیقت اوسطا ایک شخص ہر روز اپنے فون پر چار یا پانچ گھنٹے گزارتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق پروگرام کے لیے درخواستیں 31 جنوری تک کھلی ہیں۔ اگر آپ اپنی ڈیجیٹل زندگی سے وقفہ لینے اور ممکنہ طور پر کافی انعام جیتنے کے لیے تیار ہیں تو اپنی درخواست جمع کرانے کے لیے Siggi کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
ہفتہ, دسمبر 7
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز