کولوراڈو: سائنس دانوں نے ٹچ اسکرین سوائپ کرتے وقت پیدا ہونے والی آواز سے انگلیوں کے نشان دوبارہ بنانے کا طریقہ کار دریافت کر لیا۔
امریکا کی یونیورسٹی آف کولوراڈو اور چین کی سِنگھوا یونیورسٹی، ووہان یونیورسٹی اور ہواژونگ یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی اس دریافت کے اسمارٹ فون سے لے کر دروازوں تک میں استعمال ہونے والے بائیو میٹرک سیکیورٹی سسٹم پر واضح اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔پرنٹ لِسنر نامی یہ تکنیک اسکرین کو سوائپ کرنے کی صورت میں پیدا ہونے والے صوتی سگنل کی مدد سے انگلیوں کے نشان کو دوبارہ بناتی ہے۔محققین کے مطابق ہیکرز اسمارٹ فون کا مائک استعمال کرتے ہوئے یہ آواز ریکارڈ کر کے اپنے ہدف کے انگلیوں کے نشان چرا سکتے ہیں۔
تحقیقی مقالے میں پیش کی جانے والی تفصیلات کے مطابق فون کے زیادہ استعمال کی وجہ سے فنگر پرنٹ کا افشا ہونا حساس معلومات کے چوری ہونے، بڑے معاشی اور ذاتی نقصانات ہونے جبکہ بعض اوقات قومی سیکیورٹی کے حوالے سے خطرات کا سبب بن سکتا ہے۔پرنٹ لسنر کے حملہ کرنے کا طریقہ انتہائی وسیع اور خفیہ ہے۔ اس کو صارفین کی انگلیوں کے اسکرین پر رگڑنے کی صورت پیدا ہونے والی آواز کو ریکارڈ کرنے کی ضرور ہوتی ہے اور اس کو متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔
ہفتہ, دسمبر 7
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز