اسلام آباد: نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے، وفاقی کابینہ کی تشکیل جمعرات کو کیے جانے کا امکان ہے، پارٹی کی سینئر قیادت کابینہ کا حصہ ہوگی۔مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پر غور جاری ہے، سیکرٹری مذہبی امور سردار یوسف اور سیکرٹری آئی ٹی انوشہ رحمان کو ملنے کا امکان ہے۔
اسی طرح عطا اللہ تاڑ کو وزیر اطلاعات، احسن اقبال کو وزیر داخلہ یا منصوبہ بندی اور خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو کوئی اور اہم عہدہ ملا تو کسی نجی بینک کے سربراہ کو مالیاتی مشیر مقرر کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کو عشائیہ پر مدعو کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف جمعرات کو تمام اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ مسلم لیگ ن اور تمام اتحادی پارلیمانی جماعتوں کو وزیراعظم ہاس میں عشائیہ دیا جائے گا۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری