جکارتہ: انڈونیشیا میں کئی روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ انڈونیشیا کے صوبے ویسٹ سماترا میں بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 7 افراد لاپتا ہیں، اس کے علاوہ 70 ہزار افراد کو مجبورا نقل مکانی بھی کرنی پڑی۔
گزشتے ہفتے سے جاری بارشوں کے نتیجے میں صوبائی دارالحکومت پڈانگ سمیت دیگر علاقوں میں کم و بیش 700 مکانات تباہ ہوگئے اور کئی پل اور اسکولوں کو نقصان پہنچا جبکہ 113 ہیکٹر زرعی زمین بھی متاثر ہوئی۔انڈونیشیا کی ریسکیو ایجنسی کے مطابق 150 ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کے امکان کے پیش نظر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مزید نقصانات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے