لاہور: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بلوچستان میں داخل ہونے والی مغربی ہواں کے اثرات شدید شدید ہونے لگے، گوادر، چاغی، نوکنڈی اور جیونی سمیت پہاڑی علاقوں میں تیز بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سیلابی ریلوں سے متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
تیز ہواں سے گھروں پر لگے سولر پینلز اڑ گئے، چاغی میں حالیہ طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، 1100 سے زائد کچے گھر متاثر ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے حادثات میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی جبکہ 41 زخمی ہوئے، 1370 مکانات کو نقصان پہنچا۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی سے 10 افراد نے دم توڑا، 4 خواتین اور دو بچے شامل ہیں، مختلف حادثات میں 10 رہائشی گھر مکمل تباہ ہو گئے، 37 کو جزوی نقصان ہوا۔
پنجاب میں کل سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے، اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسیں گے جبکہ لاڑکانہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا