پنجاب میں مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 80 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور متعدد ہوٹل سیل کر دیے گئے۔لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے 16 روپے کی روٹی بیچنے کے احکامات کی خلاف ورزی پر 98 مقدمات درج کرکے 75 افراد گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 2 ہزار 265 نان روٹی پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 280 مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے ۔
اس کے علاوہ ملتان میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 ہوٹلز کو سیل کیا گیا ہے جبکہ 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد روٹی بھی سستی کردی گئی تھی اور روٹی کی نئی قیمت 16 روپے مقرر کی گء جس کے بعد حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حکومت کا ایکشن جاری ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں 16 روپے کی روٹی بیچنے کے حکومتی احکامات کے بعد نان بائی دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔راولپنڈی ڈویژن میں گرفتاریوں اور چھاپوں کے خلاف نان بائیوں نے آج ہڑتال کردی جب کہ ٹیکسلا، گوجرخان، جاتلی، کلرسیداں اور گرد ونواح میں آج صبح سے تندور بند ہیں جس کے باعث نان پراٹھا نہ ملنے پر شہریوں نے بیکریوں کا رخ کرلیا۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے