پشاور: خیبر پختونخوا میں صوبائی وزرا اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی۔
محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے وزیراعلی کو ارسال سمری میں ہاوس رینٹ، سبسڈی اورتزئین و آرائش کیلئے مختص فنڈ کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سرگاری گھر نہ ہونے کی صورت میں کرائے کے گھر کیلئے کرایہ 70 ہزار روپے سے بڑھاکر ماہانہ 2 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں 15 وزرا، 5 مشیر اور4 معاونین خصوصی حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں، بل منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ایسی کسی بھی سمری سے اظہار لاعلمی کرتے ہوئے کہا کہ جب سمری آئے گی تو دیکھیں گے۔
ادھر دفتر مشیراطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے کیونکہ خیبر پختونخوا کے وزرا اور مشیروں کی مراعات تاحال پنجاب اور سندھ کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا کیلئے صرف 7 رہائش گاہوں کی سہولت موجود ہے جبکہ 17 وزرا اور مشیر ذاتی یا کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں جن کے لیے سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کا تخمینہ اربوں روپے بنتا ہے، نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کے بجائے ہاوس سبسڈی بڑھانے کی تجویز ہے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم