بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔حالیہ دنوں میں ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان کے بیٹے، ان کی رہائی کے لیے احتجاج کی قیادت کرنے پاکستان آنے والے ہیں، تاہم آج اڈیالہ جیل میں مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان نے خود ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔عدالت میں موجودگی کے دوران جب عمران خان سے پوچھا گیا کہ آیا ان کے بیٹے 5 اگست کو ہونے والے احتجاج میں شرکت کے لیے آئیں گے، تو انہوں نے دو ٹوک جواب دیا: نہیں، وہ احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے ۔اس سے قبل پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ قاسم اور سلیمان والد کی حمایت میں پاکستان آئیں گے، مگر اب عمران خان نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ان کے بیٹے صرف ملاقات کی غرض سے آئیں، تو یہ ایک الگ معاملہ ہوگا اور عدالت اس ملاقات کی اجازت دے سکتی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version