اسلام آباد: وزیراعلی پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عدالت نے بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں سول جج قدرت اللہ نے علی امین گنڈاپور سمیت تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔
دوران سماعت مدعی مقدمہ عامر زمان اپنے وکیل رضوان اعظم عباسی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوا اور مقف اختیار کیا کہ وقوعے میں زخمی ہونے والا شخص ملک سے باہر ہے۔ عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی اسکائپ کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور 109 کی حد تک تھے، ان سے کمپرومائز ہوچکا ہے۔ نامزد ملزمان کو بھی معاف کردیا ہے۔ اس دوران عدالت کے حکم پر بیرون ملک ہونے کے باعث متاثرہ شخص محمد ولید کا آن لائن بیان لیا گیا، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے اس مقدمے میں راضی نامہ کرلیا ہے، جس پر محمد ولید نے جواب دیا کہ میں نے فی سبیل اللہ معاف کردیا ہے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم