ملتان : ڈیرہ غازی خان میں جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے میں 7پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا دو ماہ بعد ایک بار پھر جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا گیا، پنجاب پولیس کے پہلے سے الرٹ جوانوں نے 3 گھنٹے بہادری سے مقابلہ کیا۔
دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ اور تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، تقریبا 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا۔پولیس جوانوں کی زبردست مزاحمت اور ایمونیشن ختم ہونے پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق پنجاب پولیس الرٹ ہے اور دہشتگردوں کو کبھی ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان حملہ کی اطلاع ملتے ہی مزید کمک لے کر موقع پر پہنچے۔
زخمیوں میں اے ایس آئی عمران، کانسٹیبلز محمد عامر، عاشق زین، رحمت اللہ، ثنا اللہ، ایلیٹ کانسٹیبل طارق و دیگر شامل ہیں۔آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان نے 2 روز قبل چوکی کا دورہ کیا، تعینات نفری کو حملے کے تھریٹ سے آگاہ کرکے دفاعی اقدامات کی ریہرسل کروائی تھی جبکہ جھنگی چوکی کو اضافی نفری، ضروری آلات اور اسلحہ بھی پہلے ہی فراہم کر دیا گیا تھا۔
آئی جی پنجاب نے جھنگی چوکی پر تعینات پولیس جوانوں کا پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کرنے پر شاباش دی۔ انہوں نے آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان کو زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔
جمعہ, مارچ 14
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔