ہفتہ, اگست 30

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ میرا ایک ہی مقصد ملک میں سرمایہ کاری لانا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں زرعی طلبہ کو چین بھیجنے کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ زرعی شعبےمیں تربیت کےلیےنوجوانوں کومیرٹ پرمنتخب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبےمیں چین کےتجربات سےبھرپوراستفادہ کریں گے،زرعی شعبےکی جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی ترجیح ہے، زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا کوتربیت دینےپرچینی قیادت کےمشکورہیں، چین پاکستان کا بااعتماد اوربہترین دوست ہے،تربیت کےلیےچاروں صوبوں سےنوجوانوں کومنتخب کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ تربیتی پروگرام میں بلوچستان کا 10فیصد اضافی کوٹہ رکھا گیا ہے، بلوچستان کوترقی میں دوسرے صوبوں کےبرابرلانےکا فیصلہ کیا ہے،زرعی شعبےمیں ہم سے پیچھے رہ جانے والے ممالک آج بہت نکل گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ایس سی اوسمٹ میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کروں گا، میرا ایک ہی مقصد ملک میں سرمایہ کاری لانا ہے، پاکستان کو قرضوں سےنجات دلا کر ملک کوترقی کی طرف لے جائیں گے، پاکستان کی ترقی کی کنجی اب نوجوانوں کےہاتھ میں ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version