اتوار, ستمبر 8

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ میں فاسٹ بولر حسن علی کے انتخاب پر سوال اٹھادیا۔
مقامی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق آل رانڈر شاہد آفریدی نے بیک بالر کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے حسن علی کی حالیہ کارکردگی پر سوال اٹھایا، انہوں نے کہا کہ زمان خان اور محمد علی انکی جگہ بہتر آپشن تھے۔
سابق کپتان نے کہا کہ حسن علی کی سلیکشن سے حیران ہوں، مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کس کارکردگی کی بنیاد پر انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا البتہ انکی جگہ اسامہ میر کو شامل کیا جاسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسامہ میر نے مستقل مزاجی سے پرفارم نہیں کیا لیکن مجھے لگتا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کیلئے لیگ اسپنر کو بٹھانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ہوسکتا ہے کہ افتخار احمد، آغا سلمان، صائم ایوب کے اسپن آپشنز کو دیکھتے ہوئے انہیں ڈراپ کیا گیا ہو۔

Leave A Reply

Exit mobile version