نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے مبینہ طور پر نابالغ منگیتر کا سر قلم کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک پولیس نے دلہن کی عمر 16 سال ہونے کی وجہ سے مداخلت کر کے شادی کی ایک تقریب رکوا دی اور اہل خانہ سے کہا کہ دو سال بعد جب بچی 18 سال کی ہو جائے تو شادی کی جائے۔
جس پر لڑکی کے اہل خانہ نے شادی کی تقریب ملتوی کردی۔ جب شادی کے ملتوی ہونے کی اطلاع دلہا پرکاش کو پہنچی تو وہ مشتعل ہوگیا اور سسرال پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی۔
پرکاش نے اپنی 16 سالہ منگیتر مینا کو مارا پیٹا اور مبینہ طور پر اس کا سرقلم کردیا۔ ملزم اپنے ساتھ کٹا ہوا سر لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر پرکاش کی تلاش شروع کردی۔
پولیس نے پرکاش کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307(قتل کی کوشش)اور 302 (قتل) اور جنسی جرائم کے خلاف بچوں کے تحفظ کے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔