لاہور: سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسپیکر ملک احمد خان نے رولنگ دے کر پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے 27حکومتی اراکین کی رکنیت معطل کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل اور اپوزیشن کے رکن ملک آفتاب نے نقطہ اعتراض پیش کیا اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھ کر سنایا۔
اسپیکر ملک احمد خان نے اپوزیشن رکن کے پوائنٹ آف آرڈر کو درست قرار دیتے ہوئے رولنگ دی اور حکومتی اتحاد کے مخصوص نشستوں پر نامزد اراکین کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا۔ملک احمد خان نے ارکان کی معطلی پر آج سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اسپیکر کی جانب سے رولنگ دینے پر ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا۔
اسپیکر کی رولنگ کے بعد پنجاب اسمبلی میں خواتین کی چوبیس اور اقلیتوں کی تین نشستیں خالی ہوگئیں جس کے بعد ایوان میں حکومتی اتحاد کے پاس اراکین کی تعداد 200 رہ گئی جبکہ ایوان میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی تعداد 106 ہے جبکہ پیپلزپارٹی 15 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے پاس 11، استحکام پاکستان پارٹی کی 7، مسلم لیگ ضیا، مجلس وحدت المسلمین اور تحریک لبیک کے پاس ایک، ایک نشست ہے،اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر معطل ہونے والے اراکین میں طارق مسیح گل، وسیم انجم اور بسرو جی شامل ہیں۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔