فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ جو معافی کا کہہ رہے ہیں وہ ہم سے معافی مانگیں۔عمر ایوب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر بوگس مقدمے ہیں ، ایک ہی دن میں میں دس مقامات پر کیسے موجود ہوسکتے ہیں، ہم معافی کس سے مانگیں کیوں مانگیں، ہمارے پندرہ لوگ شہید ہوئے ان کی معافی کون مانگے گا، جو کہہ رہے ہیں معافی کا وہ ہم سے معافی مانگیں۔
عمر ایوب نے بتایا کہ شیر افضل مروت کو بانی تحریک انصاف کی ہدایت پر شو کاز نوٹس جاری کررہے ہیں، بانی تحریک انصاف نے شیر افضل مروت سے ابھی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی لینے کا نہیں کہا ، شوکاز کے بعد پارٹی کی سیاسی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
عمر ایوب نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان سے ملک چل نہیں رہا انہوں نے گندم میں بہت بڑا ٹیکہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ فارم 47 کی بات کررہا ہے، ہم اس کے خلاف پٹیشن دائر کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی سے ابھی بات چیت چل رہی ہے، ان کے نئے امیر آئے ہیں امید ہے وہ اپوزیشن الائنس کا ساتھ دیں گے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔