گلگت بلتستان کے چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھنے والے ننھے ولاگر شیراز نے آئندہ ولاگز نہ بنانے کا اعلان کرکے اپنے لاکھوں مداحوں کو افسردہ کردیا۔شیراز نے رواں برس جنوری میں ہی یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک پر ولاگز بنانا شروع کیے تھے۔
شیراز نے یوٹیوب پر 17جنوری 2024 کو اپنا پہلا ولاگ اپ لوڈ کیا تھا، جسے اب تک تقریبا 10 لاکھ بار کے قریب دیکھا جا چکا ہے۔
شیراز نے اپنے چند ہی ولاگز میں نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ دیگر ممالک میں اردو سمجھنے والے افراد کی بھی توجہ حاصل کرلی تھی اور یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 15 لاکھ سے زائد ہوچکی تھی۔
شیراز نے یوٹیوب پر مجموعی طور پر 84 ویڈیوز اپ لوڈ کیں، جس میں سے متعدد ویڈیوز کو لاکھوں بار دیکھا گیا اور فیس بک پر بھی ان کے 16 لاکھ جب کہ انسٹاگرام پر 21 لاکھ فالوورز ہیں۔
شیراز نے درجنوں ولاگز اپنی چھوٹی بہن مسکان کے ساتھ بھی شیئر کیے اور دونوں بچوں کو ان کے سادہ انداز، گلگتی انداز میں بولی جانے والی اردو کی وجہ سے کافی پسند کیا گیا۔
شیراز اور مسکان نے 16 مئی کو یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ولاگ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اب دونوں ولاگز نہیں بنائیں گے۔
دونوں نے اپنے لاکھوں چاہنے والوں سے اجازت مانگی اور اس دوران دونوں آبدیدہ بھی ہوگئے۔
جمعہ, مارچ 14
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔