جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کو منظوری دے دی۔ ادارے کی جانب سے لیا جانے والا یہ اقدام مچھروں کے سبب ہونے والی بیماری کے خلاف دنیا بھرمیں لاکھوں افراد کو تحفظ فراہم کرے گا۔
ایجنسی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ادارے نے جاپانی ادویہ ساز کمپنی ٹاکیڈا کی جانب سے بنائی گئی ڈینگی ویکسین کو منظوری دی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اس ویکسین کو چھ سے 16 سال کے ان بچوں میں استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں ڈینگی کی شرح زیادہ ہے۔ اس ویکسین کی دو خوراکیں ڈینگی کی چار اقسام کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی منظوری کا مطلب ہے کہ اس ویکسین کو اب مختلف ڈونر اور اقوامِ متحدہ کی دیگر ایجنسیاں خرید کر غریب ممالک میں تقسیم کر سکیں گے۔
مطالعوں میں یہ ویکسین ڈینگی کے مریضوں کو اسپتال میں داخلے سے بچانے میں 84 فی صد تک اور علامات کو ختم کرنے میں اندازا 61 فی صد تک مثر دیکھی گئی۔
واضح رہے کیو ڈینگا نامی اس ویکسین کو اس قبل 2022 میں یورپین میڈیسن ایجنسی سے منظوری مل چکی ہے۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم