صوبہ بلوچستان کے ضلع آوارن میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے پانچ بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر آواران نے بتایا ضلع آواران کی تحصیل جھا کے علاقے سرمستانی پٹ میں جمع بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے پانچ بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ کچھ روز قبل ہوئی بارش سے پانی جمع ہوا تھا اور بچے اس میں نہارہے تھے کہ ڈوب گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈوبنے والوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور پانچوں بچے ایک ہی خاندان سے ہیں جن کی شناخت 6سالہ رحمت اللہ، 6سالہ حور جان، ڈھائی سالہ بی بی سلمہ، 9سال کی حسنہ اور 3سالہ عصمت کے نام سے ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان میں پانچ روز تک مسلسل بارش ہوئی تھی اور مشرقی بلوچستان کی کوہ سلیمان رینج میں اسی باعث لینڈ سلائیڈنگ بھی دیکھنے کو ملی تھی۔
ضلع ژوب اور شیرانی میں ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ کو دنہ سر کے مقام پر بند کردیا گیا تھا جبکہ آوران تربت روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہا تھا اور طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی تھی۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا