لندن: برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے 5 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کیلئے 4500 سے زائد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انتخابی دوڑ میں آزاد ، لیبرپارٹی ، کنزرویٹو پارٹی ، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ، اسکاٹش نینشل پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کے امیدوار شامل ہیں۔ متعدد پاکستانی نژاد برطانوی امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ برطانیہ کے گزشتہ انتخابات میں 15 برٹش پاکستانی کامیاب ہوئے تھے۔
یونائیٹڈ کنگڈم کی 650 نشستوں میں 533 انگلینڈ کی، 40 ویلز کی، 59 اسکاٹ لینڈ کی اور 18 شمالی آئرلینڈ کی ہیں۔ الیکشن میں پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ووٹنک کا عمل رات 10 بجے تک جاری رہے گا، وقت ختم ہونے کے باوجود پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جائے گا۔نتائج کا اعلان 5 جولائی کو کیا جائے گا۔
پولنگ کے لیے مجموعی طور پر 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائیگئے ہیں۔ برطانوی انتخابات میں 5 کروڑ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔برطانیہ میں پہلی بار ووٹ ڈالنے کے لیے شناخت ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 326 نشستیں درکار ہیں۔ نو منتخب پارلیمنٹ کے ارکان 9 جولائی کو حلف اٹھائیں گے۔
برطانیہ میں انتخابات جنوری 2025 کو ہونے تھے تاہم کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سونک نے متعدد کابینہ کے ارکان کے استعفوں کے بعد قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔
اتوار, اگست 3
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا