اسلام آباد: سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اور سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں جن کی سماعت بالترتیب 8 اور 9 جولائی کو ہوگی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ 8 جولائی کو فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ 9 جولائی(منگل) کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی حتمی سماعت کرے گا جہاں سنی اتحاد کونسل کے وکیل جواب الجواب دلائل دیں گے۔
الیکشن کمیشن کا مقف ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ سے تخلیقی تشریح کی استدعا کر رکھی ہے۔
خیال رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں پر آخری سماعت میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے اور اٹارنی جنرل آف پاکستان دلائل دے رہے تھے۔
اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوزب کے وکیل سلمان اکرم راجا اور حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل دیے تھے۔
بدھ, اپریل 23
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔