لاہور: حکومت پنجاب اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب سے سر مائیکل باربر کی سربراہی میں اعلی سطح وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سینئر وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سر مائیکل باربر کے ماضی کے تعاون اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تکنیکی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور انہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیم، نوجوانوں کی ہنرمندی، ماحولیات سمیت گورننس کے نظام میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر بریف کیا۔
مریم اورنگزیب نے وفد کوبتایا کہ پورے صوبے میں ہر بچے اور بچی کی تعلیم یقینی بنانے کے میگا پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے، اسکولوں میں تمام سہولیات، اور استاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے تعلیم کے پورے نظام کی اصلاح کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی بار پسماندہ ترین اضلاع میں 20 ارب روپے سے سرکاری اسکولوں میں بچوں کے لیے کھانے اور دودھ کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا گیا ہے اور بچوں کے اولین سالوں میں عالمی معیار کا بہترین تعلیمی نظام ارلی ایئر ایجوکیشن سسٹم بھی شروع کر رہے ہیں۔
سینیئر وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب کی 10 یونیورسٹیوں کے طلبا وطلبات کو انٹرنیشنل اسکالرشپ پر پڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں کا آغاز کر دیا ہے،اور کسان کریڈٹ کارڈ سے معیاری بیج، کھاد اور ٹریکٹر سمیت مشینری دے رہے ہیں۔
مریم اونگزیب نے بتایا کہ ہمت کارڈ پروگرام کیش اور اسکل ڈویلپمنٹ کے زمرے میں شروع کررہے ہیں، جبکہ آئی ٹی سٹی لاہور سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے وسیع پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے، ڈیجیٹل پنجاب کے ذریعے سرکاری خدمات گھروں تک پہنچانا شروع کردی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صحت کے تمام نظام کی اوور ہالنگ کر رہی ہیں، کلینک آن ویلز اور فیلڈ اسپتال سے لاکھوں مریضوں کا علاج ہوچکا ہے، جبکہ شہروں کے ساتھ دیہات میں ماں اور بچے کے علاج کی جدید سہولیات، مفت ادویات اور تشخیص و علاج کی جدید مشینری بھی فراہم کی گئی ہے۔
سینیئر وزیر نے وفد کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نے آئی ٹی کے استعمال سے تیار کردہ اسکور کارڈ سے وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کو منسلک کر دیا ہے، اور کارکردگی کے اہداف پر پیش رفت کی نگرانی وزیر اعلی مریم نواز شریف خود کر رہی ہیں۔
متعدی امراض کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ خسرہ،پولیو اور دیگر وبائی امراض کی ویکسینیشن اورعلاج کے حوالے سے گراس روٹ لیول پر کام جاری ہے، علاوہ ازیں فضائی الودگی اور اسموگ کے خاتمے کے ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر حکومت اور نجی شعبہ جنگی بنیادوں پرکام کررہا ہے۔وفد نے وزیر اعلی پنجاب کی عوامی خدمات، نظام میں بنیادی تبدیلی کے وژن اور آئی ٹی کے استعمال کے منصوبوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ سر مائیکل باربر برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر کے ڈلیوری یونٹ کے علاوہ دنیا کے پچاس سے زائد ممالک میں حکومتی شعبوں میں اصلاحات کے لیے کام کر چکے ہیں۔
اتوار, اگست 3
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا