اسلام آباد: کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کی حالیہ خفیہ کال لیک کا فارنزک کروانے کے بعد نور ولی محسود کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
19 جولائی کو نور ولی محسود کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی، جس میں وہ احمد حسین عرف غٹ حاجی کو اسپتالوں، سرکاری املاک، اسکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہدایات دے رہا ہے۔ کال میں پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی بھی واضح ہدایات سنی جا سکتی ہیں۔
میڈیا پر خبر آنے کے بعد شدید عوامی رد عمل کے نتیجے میں خوارجی ٹولے نے خفیہ کال کو اے آئی جنریٹڈ قرار دے کر راہِ فرار کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے نور ولی محسود اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا آفیشل فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اہم کال کی فارنزک رپورٹ کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے خلاف کری شموزئی ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہی ہیلتھ سینٹر میں 15، 16 جولائی کو معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کرنے پر ان خارجیوں کے خلاف ملک کے اندر اور باہر سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
خارجی ٹولے اور نور ولی محسود کی افغانستان میں مسلسل موجودگی اور وہاں سے بیٹھ کر پاکستان میں براہِ راست دہشت گردی کروانے پر عبوری افغان حکومت سے شدید احتجاج بھی کیا جائے گا۔ خوارجی دہشت گردوں کو ریاستِ پاکستان کے خلاف مسلسل دہشت گردی اور سنگین جرائم کرنے پر افغانستان سے پاکستان کے حوالے کرنے کا بھی فوری مطالبہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف مسلسل استعمال ہو رہی ہے اور افغان عبوری حکومت خوارجی ٹولے کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پاکستان ہر ممکن حد تک جائے گا تاکہ اِس ناسور سے نجات حاصل کی جا سکے۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا