اسلام آباد: حکومت پاکستان نے 126 ممالک کے شہریوں کو آن لائن مفت ویزا فراہم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق 126 ممالک کے لیے آن لائن ویزا درخواست سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی گئی ہے۔ 126 ممالک کے شہری 24 گھنٹوں کے اندر کاروباری اور سیاحتی ویزا حاصل کرسکیں گے، ان 126 ممالک کے شہری ویزا پراسیسنگ فیس سے بھی مستثنی ہوں گے۔ تیسرے ملک کا پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کے لیے آمد پر ویزا سہولت کی منظوری دی گئی ہے۔ ان سکھ یاتریوں کے لیے الگ سے سب کیٹیگری کی منظوری دی گئی ہے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے پوری طرح کوشاں ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ اور متعلقہ وزارتوں اور حکام نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کی ہے، اس پر سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت 126 ممالک کے تاجروں اور سیاحوں سے ویزا فیس نہیں لی جائیگی، اس سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی، اس کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ویزا پالیسی میں نرمی کے فیصلے سے پاکستان باہر سے آنے والوں کے لیے پرکشش مقام بنیگا، یہ ایک بڑا فیصلہ ہے اور وہ اس میں شامل سب افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان آنے کے خواہش مند افراد کو الیکٹرانک فارم کے ذریعے 24 گھنٹے میں ویزا مل جائیگا۔ ملک میں ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے،گوادر سمیت 9 ہوائی اڈوں پر اس کا اجرا کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں ای گیٹس کا اجرا کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا مزیدکہنا تھا کہ ان اقدامات سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا، پاکستان میں بہترین مذہبی مقامات موجود ہیں، شمالی علاقوں میں بھی بہترین سیاحتی مقامات ہیں، وہاں بھی سیاحت کو فروغ ملے گا، معیشت مستحکم ہوگی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا