اسلام آباد: نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ کردیا گیا۔
حال ہی میں نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی منظر عام پر آنے والی فون کال پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جس میں نور ولی محسود ، احمد حسین عرف غٹ حاجی کو سرکاری املاک اور اسکولوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا ہے ۔
نور ولی محسود کی جانب سے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گرلز اسکول کو آئی ای ڈی لگا کر اڑا دیا گیا ۔ اسی تناظر میں درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ٹانک کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ضعیف ٹیچر میرا جان کو بھی ٹارگٹ کلنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔
حکومت پاکستان کی جانب سے مذکورہ بالا کال پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا، جو کہ مثبت آگیا اور ثابت ہو گیا کہ فون کال میں موجود آواز نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے ۔
حکومت اس بات پر پرعزم ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ نام نہاد شریعت کے لبادے میں چھپ کر مکروہ حرکات اور معصوم عوام کا خون بہانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔