ژی جیانگ: ایک چینی خاتون نے کراٹے کے ماہر اپنے کولیگ پر زرتلافی کا مقدمہ دائر کیا ہے جس کے بارے میں خاتون کا دعوی ہے کہ اس نے ان کی پیٹھ پر دوستانہ طریقے سے ایسی چپت لگائی کہ ایک سال تک وہ تکلیف کیوجہ سے کام پر نہ جاسکیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ژینگ نامی خاتون نے اپنے مرد کولیگ پر 40,000 یوآن ($5,500) کا زرتلافی کا مقدمہ دائر کیا ہے اور ان پر کنگ فو کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ان کی پیٹھ پر چپت لگانے کا الزام عائد کیا ہے جس کی وجہ سے وہ 12 ماہ تک کام کرنے کے قابل نہیں رہی۔
ژینگ نامی خاتون نے حال ہی میں چین کے صوبے ژی جیانگ کے اپنے آبائی شہر ہانگژو میں ایک ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو بتایا کہ وہ گزشتہ موسم گرما میں شہر کے ایک میٹرو سٹیشن پر سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہی تھیں جب ساتھی ملازم نے ان کی پیٹھ پر چپت لگا کر ان کی زندگی برباد کر دی۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ دوپہر کے وقفے کے دوران ایک میز پر سر رکھ کر سو رہی تھیں جب لو نامی ایک مرد ساتھی نے اسے جگانے کے لیے اس کی پیٹھ پر ہاتھ مارا۔ ژینگ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بازوں اور گردن پر ایسا احساس محسوس کیا جس کا موازنہ وہ صرف بجلی کے جھٹکے سے ہی کر سکتی ہیں۔
ژینگ کا دعوی ہے کہ ایک اور ساتھی کی طرف سے لی گئی تصویر میں ان کی پیٹھ پر پانچ انگلیوں کا نشان واضح طور پر دکھایا جاسکتا ہے۔ اس واقعے کے بعد ایک سال تک وہ کام نہیں کر سکی ہیں جسکا نقصان بھرنے کیلئے انہیں کولیگ سے مالی معاوضہ مطلوب ہے۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم