دمبولا: ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دمبولا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔
سری لنکا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی بلے باز ہرشیتا سمروکرما 69 رنز اور کاویشا دلہاری 30 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں۔
کپتان چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بھارت کی طرف سے دیپتی شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔
بھارت کی طرف سے سمرتی مندھانا 60، رچا گوش 30 اور جمائمہ روڈریگز 29 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔
سری لنکا کی طرف سے کاویشا دلہاری نے 2، چماری اتھاپتو، سچنی نسانسالا اور ادیشیکا پرابودھانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم