وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کا مسئلہ دھرنوں سے حل ہونے والا نہیں، اس کا واحد حل معاشی ترقی اور سیاسی استحکام ہے۔
لاہور ایکسپو سینٹر میں ٹیکسٹائل نمائش کا انعقاد کیا گیا، وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں لگی نمائش میں سجے اسٹالز کا معائنہ کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لئے عالمی مالاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی کڑوی گولی تین برسوں کے لئے برداشت کرنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مار کھائی ہے تو اس کی وجہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا چین نے ہماری مدد اس وقت کی جب پاکستان کا کوئی سیٹھ بھی ملک میں پیسہ لگانے کے لیے تیار نہیں تھا، اب سی پیک ٹو کی بات شروع ہوئی ہے تو ایک بار پھر انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ اپنے ماہرین لے آئے اور بیٹھ کر حل نکالیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور مظاہروں سے یہ مہنگی بجلی کا مسئلہ حل ہونے والا نہیں ہے، اس کا واحد حل معاشی ترقی اور سیاسی استحکام ہے۔
پیر, اپریل 7
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔