بھارت کی پیرس اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا اور ریسلنگ کے 50 کلوگرام مقابلے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ریسلر ونیش پھوگاٹ کو زائد وزن ہونے پر اولمپکس سے نااہل قرار دے دیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گولڈ میڈل کے لیے ونیش پھوگاٹ کا مقابلہ امریکا کی سارہ ہلڈے برینڈ سے ہونا تھا جس میں ناکامی کی صورت میں بھی بھارت کو کم از کم چاندی کا تمغہ جیتنے کا موقع تو ضرور ملتا۔لیکن نااہل ہونے کی وجہ سے اب انہیں کوئی بھی تمغہ نہیں دیا جائے گا۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے جاری بیا میں کہا گیا کہ ہمیں بھارتی ایتھلیٹ ونیش پھوگاٹ کی 50 کلوگرام ریسلنگ مقابلے سے نااہلی کی خبر کا بتاتے ہوئے انتہائی افسوس ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کی انتھک کوششوں کے باوجود آج صبح ان کا وزن 50 کلوگرام سے کچھ زیادہ رہا۔
مقابلے سے نااہل کیے جانے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس سمیت متعدد افراد نے ونیش پھوگاٹ کی دلجوئی کی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں چیمپیئنز کے بیچ چیمپیئن قرار دیا۔
مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہاکہ آپ بھارت کا فخر اور ہر ایک بھارتی کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے افسوسناک واقعے سے دھچکا لگا اور کاش کہ الفاظ میری اس تکلیف کی عکاسی کر سکیں جو میں اس وقت محسوس کررہا ہوں۔
2008 میں کسی انفرادی مقابلے میں بھارت کے لیے پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے شوٹر ابھینو بندرا نے بھی نااہلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ونیش پھوگاٹ سے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار آپ کو لوگوں کا صحیح چیمپیئن بننے کے لیے گولڈ میڈل کی ضرورت نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ ان ریسلرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے گزشتہ سال بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن سنگھ پر ایتھلیٹس کے جنسی استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی عہدے سے برطرفی اور مجرمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
اتوار, اگست 3
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا