سری لنکا نے بھارت کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 110 رنز سے شکست دے کر 27 سال بعد دوطرفہ سیریز جیت لی۔
کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے اوِشکا فرنینڈو 96 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کوشل مینڈس 59 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
ان کے علاوہ پاتھم نسانکا 45، کپتان چارتھ اسالانکا 10، جنیتھ لیاناگے 8، دونیتھ ویلالاگے 2 اور سدیرا سماراوکرما صفر رن بنا کر آٹ ہوئے۔کمینڈو مینڈس 23 اور مہیش ٹھیکشانا 3 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
بھارت کی جانب سے ریان پراگ نے 3، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل اور محمد سراج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں مضبوط بھارتی بیٹنگ لائن 27ویں اوور میں 138 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔
بھارت کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے اور کپتان روہت شرما 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
سری لنکا کے دونیتھ ویلالاگے نے 5 کھلاڑیوں کو آٹ کر کے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی، مہیش ٹھیکشانا اور جیفری وینڈرسے نے 2، 2 جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یوں سری لنکا نے 1-2 سے سیریز جیت کر 27 سال بعد بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز اپنے نام کرلی۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم