اسلام آباد: پاکستان نے غزہ کے التابین اسکول پر اسرائیل کی فوج کے حملے کی مذمت کی ہے جہاں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے التابین اسکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر حملہ ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ شہری آبادیوں اور سہولیات کونشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور جنگی جرم ہے، اسرائیل کو ان جنگی جرائم اور غزہ میں نسل کشی کے لیے جواب دہ ہونا چاہیے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے بیان میں مطالبہ کیا کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسرائیل کے حامی غزہ میں فسلطینیوں کی نسل کشی روکنے اور غزہ کے عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز شمالی غزہ کے علاقے الدرج میں پناہ گزین کیمپ میں قائم اسکول میں نماز فجر کے موقع پر 250 سے زائد فلسطینیوں کو نشانہ بنایا تھا اور اسرائیلی بمباری سے 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے اسکول پر 3 بم گرائے تھے اور ہر بم کا وزن دو ہزار پانڈ تھا۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم