کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کارساز ٹریفک حادثے کی تفتیش میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی جب کہ ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ بھی تاخیرکا شکار ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں مزید 2 سے 3 دن لگ سکتے ہیں، ملزمہ سے موصول نمونے دو مختلف لیبارٹریز میں بھجوائیگئے ہیں، لاہور کی بھی ایک لیبارٹری میں خاتون کے نمونے بھجوانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ سے تفتیش میں پیش رفت ہوگی۔تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملزمہ کی گاڑی کے روٹ کیحوالے سے تفصیلات حاصل کرلی گئیں۔خاتون کارساز کے ڈی اے اسکیم ون میں اپنے گھر سے ساس کے گھر کے لیے نکلی تھی، دونوں گھروں میں 3 سے 4 کلومیٹرکا فاصلہ ہے۔ تفتیش کے دوران خاتون مسلسل بیان تبدیل کر رہی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ کے پاس برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہونے کی تصدیق کی جا رہی ہے، غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس اور ملزمہ کی شہریت کی تفصیل کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل خطا کی دفعہ 320 لگا کرکیس کمزور بنایا گیا تھا، مقدمے میں دفعات کو تبدیل کردیا گیا ہے اور مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ 322 شامل کردی گئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہیکہ قتل بالسبب میں دیت کے ساتھ 10 سے 18سال قیدکی سزا ہوسکتی ہے، اہلخانہ 30 ہزار 360 گرام چاندی کی قیمت کے برابر دیت کی رقم لے سکتے ہیں، رواں سال چاندی کے وزن کے مطابق دیت کی رقم 68 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے، دیت کی وصولی کی صورت میں مقدمہ ختم ہوجائیگا۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا