اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر ہاردک پانڈیا اور سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کے درمیان علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی۔ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے۔گزشتہ ماہ 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔انسٹاگرام پوسٹ میں ان دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔ طلاق کے بعد نتاشا نے بھارت بھی چھوڑ دیا تھا۔دونوں کی جانب سے رشتہ ختم ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی تھی البتہ ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں۔لیکن اب ہاردک پانڈیا اورنتاشا اسٹینکوویچ کی طلاق کی ممکنہ وجہ سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نتاشا اسٹینکوویچ کے قریبی ذرائع نے دعوی کیا کہ یہ ہاردک کی شخصیت تھی جو طلاق کی وجہ بنی، ہاردک بہت غصے والے انسان اور خود پسندی کا شکار تھے۔اداکارہ کے قریبی ذرائع نے مزید بتایا کہ نتاشا کو احساس ہوا کہ ان کی اور ہاردک کی شخصیت میں بہت فرق ہے، انہوں نے اس فرق کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ تھک چکی تھیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ نتاشا نے مسلسل کوشش کے بعد رشتے میں کوئی بہتری نہ آنے کی وجہ سے آخر کار ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے ہاردک سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔نتاشا کے قریبی ذرائع نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ نتاشا کے لیے بہت مشکل اور تکلیف دہ تھا۔واضح رہے کہ بھارت کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر ہاردک پانڈیا سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کو طلاق دینے کے بعد برطانوی اداکارہ و گلوکارہ جیسمین والیا کے ساتھ نظر آنے لگے ہیں۔رپورٹس کے مطابق پانڈیا اور جیسمین نے ایک ساتھ یونان میں چھٹیاں گزاریں اور دونوں ایک ہی مقام ہی اپنے اپنے اکانٹس پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر رہے تھے۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی