اسلام آباد(نیوزڈ یسک)سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے ہو گا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل ہونے والے اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، حکومت کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے نظام میں تبدیلی کے لئے کل قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے سال 21-2020 ایوان میں پیش ہو گی، ملک میں منکی پاکس کے بڑھتے کیسز پر توجہ دلاو نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق ٹیلی کمیونی کیشن اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے، چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع فتح اللہ خان بھنگ کے کنٹرول اور ریگولیشن کے لئے اتھارٹی کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے۔حنا ربانی کھر اپاسٹائل بل 2024 پر قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی رپورٹ پیش کریں گے ،فاروق ستار پرائیوٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی برائے نجکاری اور بشیر احمد ورک مبارک ثانی کیس پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کریں گے۔قومی اسمبلی ذرائع نے مزید بتایا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کی جانب سے منشیات کے استعمال پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائے گا، صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث جاری رہے گی ۔علاوہ ازیں مختلف اراکین قومی اسمبلی میں نیشنل بک فاونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز میں شمولیت اورمختلف اراکین قومی اسمبلی کے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں شمولیت کی تحاریک بھی پیش کی جائیں گی۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا