ہفتہ, اگست 30

چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔جشن آزادی پر شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگ گئے، جبکہ سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے قوم کو جشن آزادی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔جشن آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے، گارڈز میں 4 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے مزار قائدؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، پاک بحریہ کی جانب سے بابائے قوم محمد علی جناحؒ کو قومی سلام پیش کیا گیا، مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔اس کے علاوہ لاہور میں مزار اقبال پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دے دیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version