نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک، بھارت شکست تسلیم کرے اور آگے چلے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہمارا اہم تجارتی شراکت دار ہے، برطانوی حکام سے مختلف امور اور خصوصی طور پر ایران اور افغانستان کے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، برطانوی حکام سے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز بارے تعاون پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ لندن میں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کیلئے ون ونڈو سہولیات کا افتتاح کیا، دوسرے ممالک میں بھی ون ونڈو پاسپورٹ کی سہولیات فراہم کریں گے۔دوران گفتگو نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا، بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ رویہ جنگ تصور ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے پہلگام واقعے کے حقائق رکھے اور واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نےتسلیم کیا ہے کہ بھارتی بیانیہ ناکام ہوچکا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح دی، وزیراعظم شہبازشریف نے لیڈ کیا اور جیت ٹیم ورک کا نیتجہ ہے، ہم نے کسی کو نہیں کہا کہ سیزفائر اور ہماری صلح کرا دیں۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا، پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ نہیں چاہتے، بھارت شکست تسلیم کرے اور آگے چلے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پانی کی روک تھام یا رخ موڑنا قومی سلامتی کا مسئلہ سندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک کے لیے قانونی طور پر لازم ہے، بھارت کی جانب سے پانی کی تقسیم معاہدے کی خلاف ورزی نیشنل سکیورٹی کمیٹی پانی کو اسٹریٹجک ایشو قرار دیتی ہے۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی